مشرق وسطی

شام کے شہر کوبانی پر کردوں کا مکمل کنٹرول

شام کے شہر کوبانی میں کردباشندوں نے دہشت گرد گروہ داعش کو اس شہر سے مکمل طور پر باہر نکال دیا ہے ۔ شام کے ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ اس وقت پورا کوبانی شہر، شام کے کردوں کے کنٹرول ميں ہے اور داعش کے افراد کوبانی کے اطراف کے علاقوں میں پسپائی اختیار کرنے پر مجبو ہوگئے ہيں۔ چار مہینے تک سخت لڑائی کے بعد،داعش کے عناصر کو کوبانی شہر سے باہر نکال کر اس پر کردوں کا کنٹرول حاصل کرلینا، داعش گروہ کی ایک ذلت آمیزشکست شمار ہوتی ہے۔کوبانی شہر پر ستمبر 2014 کے حملے کے آغاز سے اب تک داعش کے ایک ہزار سے زائد افراد مارے جاچکےہيں ۔ شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی مسلسل پیشقدمی سے شام کے مختلف علاقوں میں داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو سخت ہزیمت اٹھانی پڑی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button