مشرق وسطی

زہراء شیخ اوران کے شیرخواربچے کورہاکیاجائے۔ الوحدوی۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}بحرین میں انسانی حقوق کی تنظیم”الحدوی”نے گزشتہ روزاپنے ایک بیان میں اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ ظالم آل خلیفہ کے گماشتوں نے زہراءالشیخ اوراس کے شیرخوار بچے کوبے جرم وخطاگرفتارکررکھاہواہے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ کے گماشتوں نے ظلم وستم کے حدودکوکراس کرتے ہوئے ظلم کی انتہاء کردی ہے جہاں چندروزقبل زہراء شیخ کواس وقت گرفتارکیاگیا جواپنے شیرخواربچے کواٹھائے اپنے پہلے سے گرفتارشوہرسے ملنے گئی تھی کہ اسے بھی بچہ سمیت آل خلیفہ کے گماشتوں نے گرفتار کردیا۔انسانی حقوق کی اس تنظیم نے اس بات کانکشاف کیاہے کہ زہراء شیخ اس وقت مختلف بیماریوں کاشکارہے لہٰذا انہیں بچہ سمیت جلدازجلدرہاکیاجائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button