القنیطرۃ میں غاصب اسرائیل کاہدف بلاشبہ حزب اللہ تھا: شیخ نعیم قاسم

26 جنوری, 2015 00:00

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} گزشتہ روزحزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ قاسم نعیم نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہا ہے غاصب اسرائیل نے القنیطرۃ میں بلاوسطہ حزب اللہ کونشانہ بنایا،لیکن اب وہ جنگی حکمت تبدیل کرکےاپنے اہداف میں ہرگزکامیاب ہوگا۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزحزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ قاسم نعیم نے شہید جہاد مغنیہ کی شہادت کی مناسبت سے واقع مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیل اب اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ اپنی جنگی حکمت کوتبدیل کرے۔انہوں نے کہا کہ اس حملے نے یہ ثابت کردیا کہ غاصب اسرائیل اورامریکہ دونوں کاایک ہی مںصوبہ ہے،لیکن اب وہ اسے تبدیل کرنے کی کوشش کررہاہے جوکہ ہرگز کامیاب نہ ہوگا۔انہوں نے کہااس حوالے سے ہمارے حتمی موقف کااعلان سیدحسن نصراللہ آئندہ جمعہ کو کریں گے۔شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ شام میں بحران کااصل جڑغاصب اسرائیل ہی ہے جووہاں تکفیری دہشت گردوں کی امدادکررہاہے،لہٰذا ہم شام میں تکفیری دہشت گردوں کاجینا حرام کردیں گے۔ آخرمیں انہوں نے کہا لبنانی فوج کے شہداء مقاومت اسلامی کے شہداء کے بھائی ہیں اس لئے کہ وہ دونوں غاصب اسرائیل کے خلاف معرکے میں شہیدہوئے ہیں۔

7:30 صبح مارچ 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔