پاکستان

ڈاکڑ محمد رضا پیرانی کے قاتلوں کے ڈیٹھ وارنٹ جاری کردئے گئے

شہر قائد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سزائے موت پر عملدرآمد کے منتظر کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 دہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد عطاء اللہ عرف قاسم اور محمد اعظم کی اپیلیں مسترد ہونے کے بعد ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں، دونوں دہشتگردوں کو 3 فروری کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ واضح رہے کہ کالعدم لشکر جھگوی کے دہشتگردوں عطاء اللہ اور محمد اعظم نے کراچی میں سولجر بازار کے علاقے میں 26 جون 2001ء کو اہل تشیع ڈاکٹر محمد رضا پیرانی ولد امیر علی پیرانی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، جس پر دونوں دہشتگردوں کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ دونوں دہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹ سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر معطل ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button