پاکستان

طالبان نےکراچی میں تعلیمی اداروں پر حملے کرنے کیلئے 7دہشت گردبھیج دیئے

تحریک طالبان پاکستان کی جانب سےکراچی میں سول تعلیمی اداروں پر دہشت گردی حملے کرنے کے لیے 7دہشت گرد بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ایک حساس ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان خان زمان گروپ کراچی میں واقع سول تعلیمی اداروں میں پشاور طرز کا حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور اس سلسلے میں انتہائی تربیت یافتہ 7دہشت گردوں کو تیار کر کے کراچی بھیجا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے اصل ٹارگٹ اور وقت کے بارے میں معلومات نہیں مل سکی ہیں۔اس سلسلے میں سیکورٹی اقدامات کو مزید سخت کرنے اور انتہائی کڑی نگرانی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button