سعودی عرب

پرامن مظاہرے جاری رکھے جائیں، شیخ النمر کی اپیل

سعودی عرب کے معروف حکومت مخالف رہنما شیخ باقر النمر نے سعودی عوام کے پرامن مظاہرے جاری رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے­۔ المرآۃ البحرین ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی جیل میں قید اس ملک کے معروف حکومت مخالف رہنما شیخ باقر النمر کے بھائی، شیخ محمد النمر نے کہا ہے کہ شیخ باقر النمر نے سعودی عوام سے پرامن مظاہرے جاری، اور تشدد سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔ شیخ محمد النمر نے اسی طرح یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کی حکومت، معروف حکومت مخالف رہنما شیخ باقر النمر کے علاج و معالجے سے بدستور گریز کررہی ہے اور اس رو سے ان کے جسم سے ابھی تک گولی نہیں نکالی گئی ہے، انھیں سخت تکلیف کا سامنا ہے۔ العوامیہ سے تعلق رکھنے والے سعودی عرب کے معروف حکومت مخالف رہنما شیخ باقر النمر کو گذشتہ پندرہ اکتوبر کو سزائے موت کا حکم سنایا گیا ہے- آل سعود حکومت نے شیخ باقر النمر کے خلاف، شاہ کے مقابلے میں استقامت،ملک میں شورش اور سعودی عوام، خاصطور سے جوانوں کو آل سعود حکومت کے خلاف اکسانے جیسے بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں- جبکہ شیخ باقر النمر نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات اور سعودی عوام کے شہری حقوق کی بحالی کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button