سعودی عرب

سعودی عرب کا عدالتی نظام وہی ہے جو داعش دہشت گردوں کا نظام ہے

 سعودی عرب کا عدالتی نظام وہی داعش دہشت گردوں والا نظام ہے جو سلفی وہابی فکر پر مبنی ہے جس ی بنیاد پر لوگوں کے سرقلم کئے جاتے ہیں۔ اخبار کے مطابق سعودی عدالتوں میں اسلام کے نام پر ایسی سزائیں دی جاتی ہیں جو حقیقت میں اسلام کی تعلیمات اور روح کے منافی ہیں اور سعودی قاضی اپنی شخصی اور قبائلی رائے سے بھی استفادہ کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق داعش دہشت گردوں کے قوانین اور سعودی عرب کے قوانین میں یکسانیت پائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عیاش شہزادوں کے جرائم طشت از بام ہیں لیکن کبھی کسی سعودی عدالت میں سعودی شہزادہ کو سزا نہیں دی گئی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سعودی نظام، اسلام کی بنیاد پر نہیں بلکہ سلفی وہابی گمراہ عقا ئد کی بنیاد پر قائم ہے جو اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی ہے سعودی اسلامی قوانین کے نام پر نچلی سطح غریب لوگوں کو سزائیں دیتے ہیں جبکہ کبھی کسی شہزادے کو نہ ہی پکڑا گیا اور نہ ہی انھیں سزا دی گئی جبکہ سعودی شہزادے یورپی ممالک میں خوب جم کر عیاشیاں کرتے اور اسلام و مسلمانوں کو بدنام کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button