پاکستان

شیعہ علما کونسل شان رسالتؐ میں گستاخی کے خلاف جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منائینگے، علامہ عارف واحدی

سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علما کونسل ملک بھر میں فرانسیسی جریدے میں شائع ہونیوالے گستاخانہ خاکوں پر جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج کیا جائے گا۔قائد ملت جعفریہ کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ رسالت مآب ؐ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے، مسلم حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار ہونا ہوگا، فرانسیسی جریدے نے اہانت کرکے اپنی جہالت کا ثبوت دیاہے، او آئی سی اور اقوام متحدہ بھی اپنا کردا رادا کرے۔
علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ فرانسیسی جریدے کی اس گستاخی سے صرف مسلمانوں کی نہیں ہر اس شخص کی دل آ زاری ہوئی ہے جو انسانیت سے محبت کرتاہے کیوں حضور اکرم ؐ کا اسوۂ حسنہ تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے اور اسلام نے احترام انسانیت و امن و آشتی کا درس دیاہے ۔ انہوں نے مزید کہا فرانسیسی جریدے کی اہانت آزادی اظہاررائے نہیں بلکہ انتہاء پسندی اور جہالت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب مسلم حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار ہوناکہ ہوگا اور او آئی سی کو بھی جاگنا ہوگا کہ جس مقصد کیلئے اس کا احیاء کیاگیا تھا وہ اس پر عملدرآمد کرے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے جبکہ یو این او سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انبیائے کرام کے تقدس کیلئے قانون سازی کرے۔ ا نہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب سے مذکورہ معاملے پر متفقہ قرارداد کو خوش آئند قراردیتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کو عالمی فورمز پر بھی اٹھایا جائے

متعلقہ مضامین

Back to top button