لبنان
شہدائے حزب اللہ کی تدفین لاکھوں افراد کی شرکت،جلدہی ردعمل سامنے آجائے گا۔ حزب اللہ
شیعیت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) آج لبنان میں مقاومت اسلامی حزب اللہ کے وہ شہداء جو گزشتہ روزشام کے جنوبی علاقے القنیطرۃ میں غاصب اسرائیلی حملوں کانشانہ بنے تھے۔
المنارٹی وی رپورٹ کے مطابقآج لبنان میں گزشتہ روزشام کے جنوبی علاقے القنیطرۃ میں غاصب اسرائیلی حملوں کانشانہ بننے والے حزب اللہ کے شہداءکو مقاومت اسلامی اورعوام کے ایک عظیم الشان جمع غفیرکے آہوں اورسسکیوں میں سپردخاک کئے گئے جہاں شہیدجہادالمغنیہ کواپنے شہیدوالدعمادالمغنیہ کے پہلومیں دفن کیاگیا،اس موقع پرحزب اللہ کے سیاسی امورکے سربراہ محمودقماطی نے اس بات پرزوردیتے ہوئےکہا کہ حزب اللہ کی خاموشی اتنی زیادہ دیرنہیں رہے گی انشاءاللہ اس کاردعمل جلدہی سامنے آجائے گا،دوسری جانب ایرانی وزیرخاجہ محمدجوادالظریف کاکہناتھا کہ غاصب اسرائیل نے خودہی تل ابیب کوخطرے کے دھانے لاکھڑاکردیاہے۔