پاکستان

خبررساں ایجنسی نے مولانا عبدلعزیز کی جامعہ حفصہ میں نظر بندی کا دعویٰ کردیا

لال مسجد کے خطیب مولانا عبدلعزیز کو جامعہ حفصہ میں نظر بند کیے جانے کا دعویٰ کردیاگیاہے ۔خبر رساں ایجنسی آئن لائن نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا عبدلعزیز کے خلاف درج تھانہ آبپارہ میں ایف آئی آر کے حوالے سے مقامی عدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود عدم گرفتاری کی وجہ نقص امن بتائی جاتی ہے جبکہ ایک اعلیٰ پولیس افسر کے مطابق مولانا کے خلاف ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار عمل میں نہیں لائی گئی تاہم مولانا عبد لعزیز کی جانب سے آئی جی پولیس کو تحریر ی معافی نامہ بھی جمع کرادیا گیاہے جس میں دہشت گردوں سے تعلق اور انتہاپسندی کی مذمت بھی کی گئی ہے ممصدقہ ذرائع نے بتایاکہ نظرت بند مولانا عبدالعزیز سے ملاقات پر مکمل پابندی ہے جبکہ وفاقی پولیس مولانا عبدلعزیز سے ہونے والے موبائل اور انٹرنیٹ رابطوں کی تفصیلات جمع کر رہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button