مشرق وسطی

داعش کے زیرکنٹرول علاقوں میں جہادنکاح کے نام پرمزیدقبح خانوں کانکشاف۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}سرزمین عراق وشام میں سرگرم دہشت تنظیم داعش کی طرف سےاپنے زیرکنٹرول علاقوں میں عورتوں اورلڑکیوں کے ساتھ نام نہادجہادنکاح کے نام پرزیادتیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جہاں مزیدقبح خانوں کانکشاف ہواہے۔

الحدث نیوزرپورٹ کے مطابق دہشت گردتنظیم داعش کے زیرکنٹرول علاقوں میں خاص طورسے عراق سرفہرست ہے جہاں مختلف داعشی قبح خانے کھلے ہوئے ہیں،جب داعشی دہشت گردنہتےعام شہریوں کوقتل کرنے کے بعد ان اڈوں میں جمع ہوجاتے ہیں اورمے نوشی کے محفلیں سجاتے ہیں جہاں پرپہلے سے ہی ان کی خدمت میں لائی ہوئی لڑکیاں کے ساتھ زیادتیاں کرتےہیں۔
اس حوالے سے وہاں کےسماجی کرکنوں کاکہناہے کہ داعشی دہشت گردان محفلوں میں ایسےعورتوں کولاتے ہیں جن کے شوہرقتل کئے گئے ہیں یاپھریہ طلاق شدہ ہیں۔ان خواتین کے درمیان ایسی بھی لڑکیاں شامل ہیں جنہیں داعشی دہشت گرداغواء کرکے لائے ہوئے ہیں۔
سماجی کارکنوں نے یہ بھی کہاہے کہ ازدی خواتین اورلڑکیوں کوداعشی دہشت گردوں نے اپنے ساتھیوں کی جنسی تسکین کے لئے پیش کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button