مشرق وسطی

شیخ سلمان کی گرفتاری کے خلاف منامہ میں احتجاج شدت اختیارکرگیا۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} سرزمین بحرین میں الوفاق پارٹی کے سربراہ شیخ سلمان کی گرفتاری کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی۔

العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق بحرین کے دارالجکومت منامہ میں الوفاق پارٹی کے سربراہ شیخ سلمان کی رہائی تاحال عمل میں نہیں آئی ہے جس کی وجہ سےعوام سڑکوں پرنکلے ہوئے ہیں،بحرین کے مختلف علاقوں میں مظاہرے اوراحتجاج جاری ہیں جہاں ظالم آل خلیفہ کے گماشتوں نے مظاہرے میں شریک افرادکومنتشر کرنے کے لئے آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کی وجہ سے نہ صرف عوام پیچھے ہٹے بلکہ ان کے اندرمزیدغیض وغضب شدت اختیارکرگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button