مشرق وسطی
کویت میں فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے رسول اکرم۔ص۔کی شان میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مظاہرہ
شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} کویت میں فرانس کے سفارت خانے سامنے”شارلے اپڈو”میگزین میں شائع ہونے والےرسول اکرم۔ص۔ کے گستاخانہ خاکوں کے خلاف مظاہرے منعقدہوئے۔
المنارٹی وی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کویت میں فرانس کے سفارت خانے کے سامنے”شارلے ابڈو”میگزین میں شائع ہونے والے رسول اکرم۔ص۔ کے حوالے سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف مظاہرے ہوئے جن میں ہزاروں افردنے شرکت کی، شرکائے مظاہرہ اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈزاٹھائے ہوئے تھے جن کے اوپرفرانس کے خلاف نعرے عربی،انگریزی اورفرانسیسی میں لکھے ہوئے تھے، جہاں ان مظاہرین کوسکیورٹی فورسز نے سفارت خانے کے احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا۔