عراق

تکریت میں دہشت گردتنظیم داعش کاحملہ،جامع مسجدکے پیش امام اغواء۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} دہشت گردداعش نے عراق کے صوبہ صلاح الدین میں تکریت کے شمال میں واقع ایک جامع مسجدکے پیش امام کے گھرپرحملہ کرکے اسے اغواءکیاہے۔
السومرية نيوزرپورٹ کے مطابق گزشتہ شب بدنام زمانہ دہشت گردتنظیم داعش کے گماشتوں نے تکریت کے شمال مشرق میں واقع علاقہ ربيضة میں موجودایک جامع مسجدکے پیش امام کوان کے گھرپرحملہ کرکے اسے اغواء کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کیاہے۔
خیال رہے گزشتہ روز تکریت میں اسی نوعیت کاایک اور واقعہ بھی پیش آیا ہے جہاں ایک ہی خاندان کے3لڑکیوں کوداعش کے گماشتوں نے اغواء کیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button