تکفیری دہشتگردوں کے افکار کی ماہیت سے باخبر کئے جانے کی ضرورت

15 جنوری, 2015 00:00

ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف میجرجنرل حسن فیروزآبادی نے تکفیری دہشتگردوں کے ناپاک افکار سے باخبر کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔انھوں نے بدھ کے روز ایران کے دینی مرکز یعنی حوزۂ علمیۂ قم میں طلباء سے اپنے خطاب میں کہا کہ داعش سمیت تمام تکفیری دہشتگرد گروہ، تمام مذاہب اور اسلامی گروہوں کیلئے خطرہ ہیں۔ میجرجنرل حسن فیروزآبادی نے کہا کہ تمام علماء اور دینی طلباء کو چاہیئے اسلامی معاشرے کو پرسکون بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہوئے سماج کے ہر فرد کو تکفیری گروہوں کے غیر اسلامی اور غیر انسانی افکار سے آگاہ کریں۔انھوں نے داعش تکفیری دہشتگرد گروہ کے افکار، وہابی و سلفی ہونے پر تاکید کرتے ہوئے کہ جسے وہابی سرمایہ داروں اور صیہونی حکومت اور اسی طرح علاقے کے بعض ملکوں سے مالی مدد بھی مل رہی ہے اور ان کی جانب سے اس گروہ کو ہتھیار بھی فراہم کئے جا رہے ہیں، کہا کہ اس وہابی گروہ کے شرمناک و ناپاک افکار کے مطابق جو بھی اس گروہ کے افکار کے خلاف ہو اسے زندہ رہنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

2:44 صبح مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔