پاکستان

اطاعت رسولﷺ میں مسلمانوں کی نجات ہے ،مولانا حسین مسعودی

جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ اطاعت رسولﷺ اور اسلام کے سنہری اصولوں کی پیروی میں مسلمانوں کی نجات ہے ،فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ ہفتہ وحدت اور اتحاد بین المسلمین کے جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اسلام کے چہرے کو مسخ کررہے ہیں اور اپنی مرضی کا اسلام تھوپنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں جبکہ اسلام امن و سلامتی اور محبت کا درس دیتا ہے ،اس میں ظلم و جبر کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،لیکن دہشت گرد ٹولہ اسلام کے مقدس پیغام کو توڑ مروڑ کر پیش کررہا ہے ،جس سے بیرونی دنیا میں مسلمانوں کی بدنامی ہو رہی ہے ،انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علماء و معززین سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور ایسے عناصر کی سرکوبی کی جائے جو مکتب و مسلک کے نام پر انسانیت کا خون بہا کر ملک میں خانہ جنگی کی فضاپیدا کررہے ہیں،اس موقع پر مولانا اکرام حسین ترمذی ،قاری غلام قاسم ،مولانا رجب علی بنگش ،علامہ جعفر رضا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button