پاکستان

داعش اور گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے کے پیچھے ایک ہی سازشی سوچ کارفرما ہےآئی ایس او

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مدثر عباس نے فرانس کے جریدے چارلی ایبڈ کی طرف سے گستاخانہ خاکے شائع کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ خاکے شائع کرنا اسلام کے خلاف ایک نئی سازش کو جنم دیا جا رہا ہے داعش اور گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے کے پیچھے ایک ہی سازشی سوچ کارفرما ہے، ۔فرانس ایک سیکولر ریاست ہے اور وہاں پر لاکھوں مسلمان بھی آباد ہیں لیکن آزادی رائے کے نام پر اسلامی اقدار کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کہ ناقابل تلافی جرم ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں اٹھنے والی اسلامی بیداری سے مغرب خوفزدہ ہے داعش کے نام پر اسلام کو بدنام کیا گیا او رایک بار پھر گستاخانہ خاکے شائع کر کے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا جا رہا ہے ،گستاخ رسول ص کے قتل کے بعد مغربی ممالک کے سربراہان کا یکجا ہونا ثابت کرتاہے کہ سیکولر طاقتیں اسلام کے خلاف متحد ہیں۔عالمی اسلامی طاقتوں کو متحد ہوکر سیکولر طاقتوں کامقابلہ کرنا ہوگا فرانس کے جریدے نے گستاخانہ خاکے شائع کرکے عالم اسلام کے جزبات کو ٹھیس پہنچائی ہے جس پر جریدے کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا ،داعش کا فتنہ گستاخانہ خاکوں سے زیادہ اسلام کی تضحیک کر رہاہے جس کی بنا پر عالم کفر کو اسلام کے خلاف سازشیں کرنے کا جواز فراہم ہوا ہے داعش کے کارستانیوں کی بنا پراسلام مخالف طاقتوں کو گستاخانہ خاکے بنا کا جواز فراہم ہوا ہے انہوںنے مزید کہا کہ تمام مسلم مسالک کو اس استعماری سازشوں کے خلاف سراپا احتجاج ہوکرفرانس کے جریدے کو معافی پر مجبور کرنا ہوگا

متعلقہ مضامین

Back to top button