پاکستان

جماعت اسلامی پرپابندی لگائی جائے،الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حکومت سےاپیل ہےکہ جماعت اسلامی پرپابندی لگائی جائے،انہوں نے نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ فوجیوں کوبراکہنےوالےرہنماؤں کوفوری گرفتارکیاجائے۔ایم کیو ایم کے قائدنے مزید کہا کہ 50فیصدسےزائدطالبان اورالقاعدہ کےلوگ جماعت اسلامی کےگھروں سےگرفتارہوئے، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اسلام کانام لےکرقوم کوبےوقوف نہ بنائیں،الطاف حسین کا بھی یہ کہنا تھا کہ پاکستان بنتےوقت مذہبی جماعتوں نےنئےملک کی مخالفت کی تھی، ان مذہبی جماعتوں نے توقائداعظم کےخلاف بھی باتیں کی تھیں،جماعت اسلامی کےرہنماؤں نےپاکستان کوکافرستان،قائداعظم کوکافراعظم کہا۔قرآن اوراحادیث نےسب سےپہلےاپنی حفاظت کاحکم دیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button