پاکستان

کراچی میں دیوبندی مدرسہ پر چھاپہ، بارودی مواد اور جہادی لٹریچر برآمد، معلم گرفتار کر لیا گیا

کراچی کے علاقے پیرآباد میں دیوبندی مدرسہ پر پولیس کا چھاپہ، بم بنانے میں استعمال کیا جانے والا بارودی مواد اور جہادی لٹریچر برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کرکے مدرسہ کے ایک دیوبندی دہشت گرد معلم کو گرفتار کرلیا، جس کی نشاندہی پر ایک گھر میں قائم دیوبندی مکتب فکر کے مدرسہ کا گھیراؤ کرلیا گیا ۔ مدرسہ کی تلاشی کے دوران بم بنانے میں استعمال کیا جانے والا بارودی مواد اور دیگر سامان بھاری مقدار میں برآمد کرلیا ہے۔ برآمد کئے جانے والے سامان میں بڑی تعداد میں ڈیٹونیٹر سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں، مدرسہ سے مبینہ طور پر بھاری تعداد میں جہادی لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button