پاکستان

فوجی قیادت نے کالعدم سپاہ صحابہ اور فضل الرحمن کے اتحاد کے حوالے سے سیاسی قیادت کو آگاہ کردیا

شیعت نیوز: ایکسپریس اخبار کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کو مذہبی و فرقہ وارانہ دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کا واضع پیغام دیا ہے، آرمی چیف نے اپنے ادارے کو واضع طور پر بتایا ہے کہ عدم برداشت انکی پالیسی ہے، اور صرف ملک میں انہی گروہوں کو باقی رہنے کی اجازت ہے جو عسکریت پسندی مکمل ترک کردینگے۔ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ ملا فضل الرحمن مذہبی جماعتوں کا ایک اتحاد بنارہے ہیں جو فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کریگا۔ فوجی قیادت اس حقیقت سے بھی باخبر ہے کہ سپاہ صحابہ جیسی مذہبی کالعدم تنظم مولانا فضل الرحمن کے ساتھ بیھٹنے کو تیار ہے، ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ جے یو آئی (ف) کی چھتری تلے مذہبی جماعتوں کا اتحاد اور اسکا فوجی عدالتوں کی مخالفت کے حوالے سے لائحہ عمل سامنے نہیں آیا تاہم یہ صورتحال پاک فو ج کے لئے تشویش ناک ہے،اور سیاسی قیادت کو بھی اس سے آگاہ کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button