مشرق وسطی

ظالم آل خلیفہ کے گماشتوں کےہاتھوں پرامن مظاہرہ کرنے والے45شدیدزخمی۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}بحرین میں الوفاق پارٹی کے سربراہ شیخ سلمان کی بے جرم وخطا گرفتاری پرعوام مسلسل ان کی رہائی کے لئے ظالم آل خلیفہ کے خلاف مظاہرے کررہی ہیں،جس کے نتیجے میں ظالم آل خلیفہ کے گماشتوں نے نہتے شہریوں کوبدترین ظلم وبربریت کانشانہ بنادیاہےجہاں ایک دن کے اندر45افراد کوبری طرح زخمی کئے گئے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق بحرین میں الوفاق پارٹی سے تعلق رکھنے والے45افراد کوظالم آل خلیفہ کے گماشتوں نےاس وقت ظلم وبربریت کانشانہ بنایاجب وہ اپنے سربراہ شیخ سلمان کی رہائی کے لئے پرامن مظاہرے کررہے تھے جوان کاقانونی حق تھا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ظالم آل خلیفہ کے گماشتوں نے ان پرامن مظاہرے کرنے والوں کومنتشرکرنے کے لئے ان پرفائرنگ کھول دی،آنسوگیس کے شیلنگ کی جہاں بڑی تعدادمیں افرادزخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button