ایران

ایرانی صدرکا میلادالنبی (ص) کے موقع پر اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو تہنیتی پیغام

شیعت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کا عید میلادالنبی (ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کے موقع پر اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کا عید میلادالنبی (ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کے موقع پر اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں نبی کریم (ص) کی آسمانی اور الہی تعلیمات کو بشریت کی نجات کا واحد راستہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام امن و صلح اور محبت و ہمدردی کا دین ہے اور دہشت گردی کو اسلام سے منسلک کرنا اسلام پر سب سے بڑی جفا ہے کیونکہ اسلام رحمۃ اللعالمین کا دین ہے جس میں اخزت و برادری اور ہمدردی کا درس دیا جاتا ہے اور ہمیں نبی کریم کی آسمانی تعلیمات کو فروغ دیکر دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے ناپاک عزائم کم ناکام بنانا چاہیے

متعلقہ مضامین

Back to top button