مشرق وسطی
بحرینی عوام پرظالم آل خلیفہ کے مظالم عروج پر،شیخ سلمان تاحال رہانہیں ہوئے۔
شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}بحرین میں جمعیۃ الوفاق کے سربراہ شیخ سلمان کی گرفتاری کوآج11دن گزرگئے، لیکن عوام کےغیظ وغضب میں شدیداضافہ کے ساتھ ثابت قدمی دیکھنے میں آیاہے جہاں ظالم آل خلیفہ کے گماشتوں نے ان پرامن احتجاج کرنے والے عوام پرآنسوگیس کی شیلنگ،ظلم و تشدد ،جاری رکھا ہواہے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق آج گیارویں دن بھی بحرین کے عوام سڑکوں پرنکلے ہوئے اپنے قائدشیخ سلمان جنہیں بے جرم وخطاظالم آل خلیفہ کے گماشتوں نے گرفتارکیا ہے،مظاہرین کاکہنا ہے کہ ہم اپنے قائدکوہرگزنہیں چھوڑیں گے،جب تک وہ رہانہیں ہوں گے ہم اپنے گھروں کوواپس لوٹنے والے نہیں ہیں۔