مشرق وسطی

بحرین میں احتجاج جاری،بان کی مون کی جانب سے شیخ سلمان کی رہائی کامطالبہ۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} بحرین میں ظالم آل خلیفہ کے اپنے شہریوں کے خلاف نارواسلوک کودیکھ کراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے گہرے دکھ کااظہارکیا ہے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند روزسے سرزمین بحرین میں عوام سڑکوں پرنکلے ہوئے جوجمعیۃ وفاق کے سربراہ شیخ سلمان کی گرفتاری کے خلاف مسلسل خلاف مظاہرے کررہے ہیں جہاں درجنوں افراد روزانہ ظالم آل خلیفہ کے گماشتوں کے ہاتھوں شہیداورزخمی ہوتے ہیں اس حوالے سے آج اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اس انسانی ضیاع پرگہرے دکھ ورنج کااظہارکیا ہے تودوسری جانب واشنگٹن کی جانب سے بھی ظالم آل خلیفہ کی اس ظالمانہ حرکت پر مذمت سامنے آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button