ایران

حکومت بحرین سنجیدگي کا مظاہرہ کرے

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کہا ہے کہ بحرین کی حکومت کو جمعیت اسلامی الوفاق کے سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان کی فوری آزادی سے متعلق انتباہات کو سنجیدگي سے لینا چاہۓ۔ حسین امیر عبداللھیان نے گزشتہ شب ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کی حکومت کو خطے کی پیچیدہ اور حساس صورتحال کا ادراک کرنا چاہۓ اور جمعیت اسلامی الوفاق کے سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان کی فوری آزادی سے متعلق خطے کے خیر خواہوں ، دینی مراجع اور سیاسی حکام کے انتباہات کو سنجیدگي سے لینا چاہۓ۔ حسین امیر عبداللھیان نے شیخ علی سلمان کی حراست کی مدت میں توسیع کے خلاف اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ بحرین کی حکومت نے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزی اور اس طرح کے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھ کر انتہا پسندوں کو غلط راستہ دکھایا ہے اور وہ بحرین اور خطے کی سلامتی کے لۓ مشکلات کھڑی کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button