مشرق وسطی

ظالم آل خلیفہ کی جانب سے آج منامہ میں ہونے وانے مظاہرے پرپابندی

شیعیت نیوز: بحرین کے شہرمنامہ میں آج شیخ سلمان کی گرفتاری کے حوالے سے ہونے والے مظاہرے پرظالم آل خلیفہ کے گماشتوں نے پابندی لگادی ہے۔

العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق جمعیۃ الوفاق کے رہنما سیدہادی الموسوی نے گزشتہ روزاپنے ایک انٹرویو میں اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ شیخ سلمان کی رہائی تک یہ مظاہرے اوراحتجاج ظالم آل خلیفہ کی حکومت کے خلاف جاری ہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ظالم حکومت شیخ سلمان کے پاس خلاف پیش کرنے کوکوئی ثبوت بھی نہیں ہے لہٰذا اس نے بلاجواز شیخ کوگرفتار کیا ہواہے۔اس حوالے سے ان کایہ بھی کہناتھا کہ اگرظالم آل خلیفہ کے خیال کرتے ہو کہ شیخ کی گرفتاری سے عوام پرخوف طاری ہوگا لہٰذا وہ حکومت کی مخالفت کرنے سے پیچھے ہٹیں گے،یہ ان کی بھول ہے بلکہ حکومت کے خلاف یہ مظاہرے اوراحتجاج مزید جاری رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button