سعودی عرب

سعودی حکام نے مسجد الرحمہ جانے پر پابندی عائد کردی

سعودی عرب کے حکام نے حجاج کو مسجد الرحمہ کی طرف جانے سے روک دیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج نے، حج و عمرہ سے مربوط تمام کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ حجاج کو جدہ میں مسجد الرحمہ کی طرف نہ لے کر جائیں اور خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے لائیسینس منسوخ کردیئے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ابھی تک سعودی حکام نے اس خلاف ورزی کی وجہ سے کئی کمپنیوں کے لائسینس منسوخ کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ مسجد الرحمہ کا پرانا نام مسجد حضرت فاطمہ (س) تھا، اور آل سعود حکومت نے اس وجہ سے کہ یہاں شیعوں کی ایک بڑی تعداد زیارت کے لئے جاتی ہے، اس مسجد کی طرف جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button