عراق
عراقی سکیورٹی فورس کاالضلوعیۃ میں کامیاب آپریشن،درجنوں دہشت گردہلاک،قبیلہ الجبورآزاد۔
شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}عراق میں تکریت کے جنوبی علاقے کومکمل طورسے دہشت گردداعش کے قبضے سے آزادکرایا ہے۔
السومرية نيوزرپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی فورس کی طرف سے آج جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ تکریت کے جنوب میں80کلومیٹرکے فاصلے پرواقع علاقہ الضلوعیۃ جہاں پر دہشت گردداعش نے قبیلہ الجبوری کوحصارمیں رکھا ہواتھا،سکیورٹی فورس کاکہناہے کہ آج علی الصباح ان دہشت گردوں کے خلاف ایک کامیاب آپریشن کی گئی جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گردہلاک اتنی تعدادمیں زخمی جبکہ باقی گرفتار کئے گئے ہیں اورعلاقے کومکمل طورسے دہشت گردسے پاک کئے گئے ہیں