سعودی عرب

سعودی عرب میں آل سعود حکومت مخالف مظاہرے

آل سعود کے سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں شہید کئے گئے پانچ شہدا میں سے ایک شہید کا جلوس جنازہ، سعودی حکومت کے خلاف مظاہرے میں تبدیل ہوگیا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ہزاروں افراد نے آج عبدا للہ المداد کے جلوس جنازہ میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ پچھلے دنوں آل سعود حکومت کے کارندوں نے مشرقی شہر القطیف سے متصل العوامیہ شہر میں فا‍ ئرنگ کرکے پانچ عام شہریوں کو شہید اور دسیوں دیگر کو زخمی کردیا تھا ۔آل سعود کےکارندوں نے العوامیہ کے بہت سے لوگوں کو اغوا بھی کرلیا ہے ۔ اسی طرح شہید ناصر آل ربیع کے جلوس جنازہ میں بھی بڑی تعداد میں سوگواروں نے شرکت کی اور آل سعود کے ہاتھوں پانچ بے گناہ شہریوں کی شہادت اور بڑی تعداد میں لوگوں کو اغوا کرنے کےواقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی –جلوس جنازہ میں شریک لوگ نعرے لگارہے تھے کہ وہ اپنے شہیدوں کے خون کا بدلہ لیں گے- ان کا کہنا تھا کہ وہ سعودی حکومت کے ان مظالم کی عالمی عدالتوں میں شکایت کریں گے۔ جلوس جنازہ میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ آل سعود کے ذریعے عام شہریوں کا قتل عام عوامی تحریک کو روک نہيں سکے گا بلکہ اس سے عوام کے حوصلے اور زیادہ مضبوط ہوں گے ۔جلوس جنازہ میں شریک سوگواروں کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہيں ہوجاتے سعودی حکومت کے خلاف پرامن تحریک جاری رہے گی –جلوس جنازہ میں شریک لوگوں نے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ آل سعود کے قبضے سے شہدا کے جنازوں کو واپس دلانے اور قیدیوں کو رہاکرانے کے لئے کوشش کریں۔ القطیف شہر کے علما نے بھی العوامیہ شہر میں ہوئے حالیہ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ وہ سعودی حکومت کے جارحانہ اور ظالمانہ اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں –

متعلقہ مضامین

Back to top button