سول سوسائٹی ہنگامہ آرائی کیس، لال مسجد کے خطیب عبدالعزیز(برقعہ) کے وارنٹ گرفتاری جاری
وفاقی دارلحکومت کی مقامی عدالت نے لال مسجد کے خطیب مولاناعبدالعزیز (برقعہ)کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سول جج ثاقب جواد نے یہ وارنٹ سول سوسائٹی کی طرف سے ہنگامہ آرائی کیس میں دائر درخواست پر جاری کیے ۔ عدالت نے یہ وارنٹ تھانہ آبپارہ کو بھجوادیئے ہیں اور ہدایت کی ہے کہ آئندہ پیشی پر مولانا عبدالعزیز (برقعہ)کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیاجائے ۔






