لبنان
بشار اسد، حزب اللہ کی ریڈ لائن ہیں: سید حسن نصر اللہ
شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے شام کے صدر بشار اسد کو حزب اللہ کی ریڈ لائن قرار دیا ہے۔
لبنان سے شائع ہونے والے اخبار الاخبار کی ویب سائٹ کے مطابق سید حسن نصراللہ نے مشرق وسطی کے امور میں روس کے خصوصی ایلچی میخائیل بوگدانوف سے حالیہ ملاقات کے دوران کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد کی برطرفی پر مشتمل شام کے بحران کے ہر طرح کے حل کے خلاف حزب اللہ اپنا رد عمل ظاہر کرے گی۔ لبنان کے روزنامہ الاخبار کے مطابق اس ملاقات میں شام کی فوج اور حکومت کو بھی حزب اللہ لبنان کی ریڈ لائنز قرار دیا۔ روس کے نائب وزیر خارجہ میخائیل بوگدانوف نے رواں مہینے دسمبر کے اوائل میں اپنے دورے میں کہا تھا کہ روس شام کی حکومت اور پرامن اقدامات انجام دینے والے اس کے مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہا ہے۔