پاکستان

پارچنار میں مصالحتی کردار کے لئے علامہ شیخ صلاح الدین کی قیادت میں 8 رکنی وفد کی تشکیل

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین نے پاراچنار میں مصالحتی کردار ادا کرنے کیلئے علامہ شیخ صلاح الدین کی قیادت میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ اسلام آباد میں علامہ شیخ صلاح الدین کی زیرصدارت ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالیٰ کا دو روزہ اجلاس ہوا جس میں پاراچنار کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں علامہ حیدر علی جوادی، علامہ امین شہیدی، علامہ ناصر عباس جعفری، ناصر عباس شیرازی، علامہ شبیر حسین بخاری، علی رضا بھٹی، علامہ مقصود ڈومکی، علامہ مختار امامی اور علامہ سبطین حسین الحسینی سمیت شوریٰ عالی کے دیگر ارکان شریک تھے۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کی مجموعی مذہبی و سیاسی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کی خاص بات پاراچنار کی صورتحال تھی جس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شوریٰ عالی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ علامہ شیخ صلاح الدین پر مشتمل آٹھ رکنی کمیٹی آئندہ چند روزہ میں پاراچنار کا تفصیلی دورہ کریگی، کمیٹی کے ارکان پاراچنار کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے اور مسائل کے حل اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button