پاکستان

وزارت داخلہ نے 7 ہزار دہشتگردوں کو حفاظتی تحویل میں لینے کا حکم دیدیا

شیعت نیوز:وزارت داخلہ نے کالعدم تنظیموں کے7 ہزار افراد کو حفاظتی تحویل میں لینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ حفاظتی تحویل سے متعلق اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی حکومتوں کو مراسلے بھی جاری کر دئیے گئے، ذرائع کے مطابق جن افراد کو حفاظتی تحویل لیا جائیگا ان کے نام شیڈول فور میں شامل ہیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب سے 1116، کے پی کے سے 4100، بلوچستان سے 338 افراد کو حفاظتی تحویل میں لایا جائیگا، اسلام آباد سے 23 جبکہ سندھ سے 1200 افراد کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button