مقبوضہ فلسطین

الخلیل میں فلسطینیوں کی زرعی املاک اور مکانات مسماری کے نوٹس

شیعیت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے جنوبی شہر الخلیل میں اذنا کے مقام پر فلسطینیوں کے رہائشی مکانات اور زراعت کے مقاصد کے لیے استعمال کی جانے والی متعدد عمارتوں کو گرانے کا حکم دیا ہے۔
صحیفہ المنارکے مطابق اذنا قصبے کے ایک مقامی ذریعے نے بتایا کہ صہیونی حکام کی جانب سے جاری نوٹسز میں کہا گیا کہ فلسطینیوں نے یہ عمارتیں اسرائیلی حکومت کی اجازت کے بغیر تعمیر کی ہیں۔ لہٰذا انہیں فوری طور پر مسمار کردیا جائے۔
ایک مقامی شہری نایف محمد اطمیزہ کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنا مکان اور کھیتوں میں بنائی گئی ایک جھونپڑی فوری مسمار کرے ورنہ فوج خود کارروائی کرکے انہیں مسمار کردے گی۔
غاصب صہیونی حکام کی جانب سے اشرف محمد البطران اور دیگر شہریوں کو بھی اسی طرح کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ جن میں انہیں اپنے مکانات خالی کرنے اور انہیں مسماری کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button