پاکستان
لال مسجد کے باہر میرے خلاف نعرے امین شہیدی اور فیصل عابدی کے لوگوں نے لگائے، مولانا عبدالعزیز
لال مسجد کے دیوبندی خطیب مولانا عبدالعزیز نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ لال مسجد کے باہر میرے لئے یزید ابن یزید اور غدار غدار کے نعرے فیصل رضا عابدی اور امین شہیدی کے لوگوں نے لگائے، میرا دعویٰ ہے کہ آپریشن ضرب عضب غیر شرعی ہے اور شریعت کے دائرے میں نہیں ہے، طاہر القادری آئے، امین شہیدی آئے اور صاحبزادہ حامد رضا آئے اور ثابت کرے کہ آپریشن ضرب عضب شرعی ہے، طالبان بھی اس قوم کے افراد ہیں، طالبان کو اس انتہاء پر پاک فوج کے غیر شرعی فیصلوں نے لاکھڑا کیا ہے، اگر پاک فوج نے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو جامعہ حفصہ کی طالبان نے فیصلہ کیا ہے کہ انہوں نے جو پورے ملک میں مدرسے کھولے ہیں ام حسان نے ان حکم دیا ہے کہ جہاں جہاں ہو پورے ملک کی سڑکوں کو جام کردیں۔