مقبوضہ فلسطین

غاصب اسرائیلی آرمی کاغزہ پرفضائی حملہ۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}غاصب صہیونی آرمی نے گزشتہ شب کوغزہ پٹی کے جنوب میں فضائی حملے کئے تاہم اب تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
المنار ٹی وی کے مطابق عینی شاہدین نے دیکھا ہے کہ غاصب اسرائیلF16نے گزشتہ شب غزہ کے جنوب میں واقع شہرخان یونس میں3راکٹیں چھوڑی ہے۔ تاہم اس طرف غاصب اسرائیلی آرمی کاکہنا ہے کہ گزشتہ جمعے کوغزہ کی جانب سے اسرائیل کے جنوب میں ایک راکٹ گراتھااگرچہ اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا تھا تاہم ہم نے اس کے بدلے میں پھراسی شب کوفائرنگ کرکے لی۔
خیال رہے جب سے26اگست کوجنگ بندی ہوئی ہے اس وقت سے مسلسل غاصب اسرائیلی آرمی کسی نہ کسی بہانے سے فلسطینیوں پرحملے کرتی رہتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button