عراق

عراقی فورس نے تکریت کے4علاقے داعش کے قبضے سےآزادکرایا،30دہشت گردہلاک۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}عراقی فورس نے آج جنوب تکریت کے4علاقوں کودہشت گردوں سے پاک کرایاہے جس دوران30دہشت گردوں کوہلاک کئے جانے کی اطلاع ہے۔
السومریۃ نیوزکے مطابق عراقی وزارت دفاع کے رکن معدبدای نے کہاہے کہ17برگیئڈبٹالین نے گزشتہ روزمقامی لوگوں کے تعاون سے تکریت کے جنوب میں80کلومیٹرکے فاصلے پرواقع علاقے البوناصر،الشھابی،العجیلیۃ اورالبوفدعوس کودہشت گردوں سے آزادکرایاہے جس دوران تقریبا30دہشت گردوں کی ہلاکت واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button