مشرق وسطی

شامی فورس کامقامی لوگوں کے تعاون سے دیرالزورہوائی اڈے کے اطراف میں کاروائی،سینکڑوں دہشت ہلاک۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} شامی فورس نے مشرق میں واقع دیرالزورائرپورٹ کے احاطے میں موجود علاقوں میں دہشت گردداعش کے ٹھکانوں پرحملے جاری رکھاہواہے جہاں عسکری ذرائع کاکہناہے کہ اب تک تقریبا1500مسلح دہشت گردوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق ادھرعلاقہ حویجۃ میں مسلح داعشی دہشت گردوں اورشامی فورس کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہونےکے بعدوہاں سےدہشت گرد بھاگنے پرمجبورہوئے ہیں۔
اس حوالے سے شامی عسکری ماہرحسن حسن کاکہنا ہے کہ دیرالزورہوائی اڈے کے اطراف میں واقع علاقے میں شامی فورس نے مقامی لوگوں کے تعاون سے مسلح داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے جس کی وجہ سے اب دہشت گرد وہاں سےبھاگ نکلنے پرمجبورہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button