پاکستان

مولانا منور حسن سمیت عبدالعزیز اور سمیع الحق طالبان کے کارنامے پر خاموش کیوں؟

پشاور میں قیامت صغرا برپا کرنے والے ضیاء الحق کے فرزندوں کے عظیم الشان کارنامے کی خوشی میں آج مولانا منور حسن ،مولانا عبدالعزیز اور مولانا سمیع الحق کی جانب سے اعزازی تقریب منعقد کی گئی ہوگئی جس میں ان ملعون خدا نے طالبان کے اس عظیم کارنامے پر جشن منایا ہوگا۔

یہ ایک مفرضہ قائم کیا ہے لیکن اس بڑے واقعے پر کیا یہ نام نہاد مولوی پاکستانی قوم کو بتائیں گے کہ اس سانحہ میں شہید ہونے والے بچے آیا شہید ہیں یا یہ بھی کفر کی موت مارے گئے، کیا طالبان کو اپنا بچہ سمھجنے والے مولانا سمیع الحق کے پاس اب ان ظالمان سے مذاکرات کرنے کا کوئی اور جواز ہے یقیناً نہیں لیکن اسکے باوجود ان منافیقین کی جانب سے کھل کر اس واقعہ کی مذمت نہیں کی گئی اور نہ ہی معصوم بچوں کے قتل میں ملوث طالبان کے خلاف لب کشائی کی۔

ہم پاکستانی قوم اس ملک کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف سے گذارش کریں گے کہ وہ طالبان دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ان کے حامی ان نام نہاد پاکستان دشمن مولویوں کے خلاف بھی آپریشن کریں اور انکو فوری پھانسی پر چڑھا کر عبرت کا نشان بنائیں۔ یہ ہر اس معصوم شہید کی روح کا ہم پاکستانیوں اور جنرل راحیل آپ سے مطالبہ ہے کہ انکے قاتلوں سے انتقام لیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button