پاکستان

خطرناک ملزمان سزا کاٹنے کے بعد کالعدم تکفیری تنظیموں سے منسلک ہوکر دہشتگردی کررہے ہیں

کراچی میں پولیس کی جانب سے فورتھ شیڈول پر عملدرآمد نہ کرانے کے باعث سنگین جرائم میں ملوث ملزمان سزا کاٹنے کے بعد پھر سےکالعدم تکفیری تنظیموں کے ساتھ منسلک ہوکر جرائم کی وارداتیں کررہےہیں۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ چند ماہ کے دوران پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرنے والے درجنوں ملزمان ایسےہیں جوجیل سےرہائی پانے کے بعد پھر سے سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہوئےلیکن مقامی پولیس ان پر کڑی نظرنہ رکھ سکی۔ اس حوالے سے سنگین جرائم میں ملوث رہنےکے بعد رہائی پانے والے ملزمان اور مشکوک افردا پر نظر رکھنےکیلئے فورتھ شیڈول کےنام سےایک ضابطہ بنایا گیا تھا جس کے تحت جیل سےرہاہونے والے افراد کو رہائی کےبعد بھی متعلقہ تھانے میں ہر ہفتے حاضری لگوانی ہوتی ہے اور اپنی مصروفیات کے بارے میں متعلقہ تھانے کوآگاہ کرنا ہوگا ہے اور بیرون شہر جانے کی صورت میں اس شہر میں اپنی رہائش گاہ اور مصروفیت کا بھی بتانا ہوتا ہے تاہم کراچی پولیس فورتھ شیڈول پر عملدرآمد کرانے میںناکام ہوچکی ہے۔ جس کی وجہ سے سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان رہائی پانے کے بعد پھر سے کالعدم تکفیری تنظیم سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعات )لشکر جھنگوی طالبان اور جند اللہ کے ساتھ منسلک ہورہے ہیں اور دہشت گردی کی وارداتیں کررہے ہیں۔ ذرائع کےمطابق گذشتہ برس سی آئی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ایک کالعدم تنظیم سندھ کےامیر نے رہا ہونے کےبعد ڈاکٹرز، وکلاء پولیس افسران اور سیاسی کاررکنوں سمیت 40 سے زائد افراد کوقتل کیا۔ پولیس ذرائع کےمطابق کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی وہی ملزمان ملوث ہیں جو گرفتاری کے بعد رہائی پاکر کالعدم تکفیری تنظیموں سے منسلک ہوکر پولیس اہلکاروں کو اپنا ہدف بنارہےہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button