پاکستان

کراچی:چہلم امام حسین (ع) کی تیاری میں مصروف عزادار تحریک انصاف کے دھرنے سے متاثر

شیعت نیوز: تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال پر آج شہر کراچی مفلوج ہوگیا ہے، مختلف شاہراوں پر احتجاجی دھرنوں نے شہر کو تقریباً بند کردیا ہے، جسکی وجہ سے آج شب اربعین کی مجالس امام حسین علیہ سلام کے انتظامات میں مصرف شیعاں امام حسین ؑ پریشانی کا شکار ہیں، کراچی میں موجود نمائندے کے مطابق کل اربعین امام حسین ؑ کے سلسلے میں بھی عزاداروں نے تیاریاں کرنی تھیں لیکن شہر میں احتجاج کے سبب نیاز و سیبل سمیت دیگر انتظامات مکمل کرنے میں عزاداروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ اسی طرح کا ایک مسئلہ یکم محرم کو ایم کیو ایم کی بلاوجہ کی ہرتال کی وجہ سے پیش آچکا ہے، جس کی وجہ سے عزاداروں نے عشرہ اولی میں مشکلات اُٹھائی لیکن عزاداری سے پیچھے نہیں ہٹے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ راجہ ناصر سے رابطہ کیا تھا اور ملت جعفریہ کے تحفظات پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف اربعین امام حسین ؑ کے سلسلے کو مدنظر رکھتے ہوئے شام پانچ بجے سے قبل ہی اپنے احتجاج کو ختم کردے گئی۔ اسی طرح کا ایک دعوی تحریک جعفریہ کے مرکزی اطلاعات سکریٹری کی جانب سے کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے ان سے بھی رابطہ کیا ہے احتجاج مختصر کرنے کی بات کہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button