پاکستان

داعش کا گڑھ گوجرانولہ ہے، رحمان ملک کا دعویٰ

شیعت نیوز : سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کو داعش کا حب قرار دے دیا، ڈان نیوز کے مطابق رحمان ملک نے شدت پسند تنظیم داعش کو القاعدہ کی فرنچائز قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ داعش کو جنوبی پنجاب سے چلایا جارہا ہے اور گوجرانوالہ اس کا حب ہے جبکہ اس کی موجودگی پورے پاکستان میں ہے۔
واضع رہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کئی بار یہ دعویٰ کرچکے ہیں پاکستان میں داعش کا سیٹ آپ موجود ہے جبکہ انہوں نے پاکستان میں اس وہابی دہشتگرد تنظیم داعش کے سربراہ کا نام یوسف سلفی بھی بتایا تھا، ایک اور اطلاعات کے مطابق ایک ایف بی آر کا ملازم بھی داعش کے ساتھ تعلق کے شبہ میں گرفتار ہوچکا ہے، تاہم حکومت نواز کے وزیر اس خبر کو محض کیھل سمجھ رہے ہیں، یا ایک سازش کے تحت داعش کا پاکستان میں پنپنے کی مہلت دی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button