عراق

کربلا اور سامرا پر داعش کے یزیدی وہابی دہشتگردوں کا مارٹر گولوں سے حملہ

عراقی ذرائع نے خبر دی ہے کہ کربلا پر داعش نے کئی ماٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔ شیعت نیوز:
رپورٹ کے مطابق یہ حملہ گزشتہ روز جمعرات کو کیا گیا جس کا جواب ’’لبیک یا حسین(ع)‘‘ کے فلک شگاف نعروں کے ذریعے دیا گیا۔
کربلا کے مغربی علاقے میں ہونے والے اس حملے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے ایک مشکوک وین کو حراست میں لے لیا جس میں دھماکہ خیز مواد کا احتمال پایا جا رہا تھا۔
عراقی ٹی وی نے اس حملے کی تائید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ جبکہ غیر سرکاری نیوز ایجنسیوں نے ایک شخص کی شہادت کی خبر دی ہے۔
کربلا کے بیابانی علاقے میں چند ماٹر گولوں کے نشانات کی تصویریں شائع ہوئی ہیں۔
دوسری طرف داعش کی جانب سے سامرا شہر کے مرکزی علاقے میں پائے جانے والے تجارتی مراکز اور لوگوں کے گھروں پر حملہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق داعش کی جانب سے ہوئے شہر سامرا پر اس حملے میں ایک دواخانے کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
مزید اطلاعات کے مطابق سامرا میں رضاکار فورس اور داعش کے درمیان جاری جھڑپوں میں ۹ افراد شہید ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button