پاکستان

چہلم امام حسین، تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کو مختصر کرنے کو سراہتے ہیں، تحریک جعفریہ پاکستان

شیعت نیوز: تحریک جعفریہ اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ نے تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں ۱۹صفر یعنی ۱۲ دسمبر کوکئے جانے والے احتجاج کو چہلم امام حسین (ع) کے احترام میں مختصر کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔ یہ بات انہوں نے تنظیم کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی نے تحریک جعفریہ کی مرکزی قیادت سے رابطہ کرکے عزاداری امام حسین (ع) کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے دو روز قبل تحریک انصاف کی قیادت سے ۱۲ دسمبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی ، تاہم بعدازاں شاہ محمود قریشی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے رابطہ کرنے انہیں شام ۵ بجے احتجاج ختم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button