لبنان

تکفیری جماعت نے شہیدعلی البزال کوذبح کرکے لبنان میں نیافتنہ برپاکرنے کوشش کی ہے۔ شیخ قاووق۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} حزب اللہ کے انتظامی امورکے سربراہ شیخ نبیل قاووق نے کہاہے کہ تکفیریوں نے شہیدعلی البزال کوذبح کرکےلبنانیوں کے اندرایک نیافتنہ برپاکرنے کی کوشش کی تھی۔
المنارٹی وی رپورٹ کے مطابق شیخ قاووق نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہا کہ دنیا یہ یادرکھیں کہ سرزمین لبنان کی حفاظت خون شہداء ہی کرے گااوریہاں سےتکفیروں کوقلع قمع کردے گا۔
انہوں نے کہا کہ لبنانی فوج کا خون اتنا سستانہیں ہے اورتکفیروں نےشہیدعلی البزال کوذبح کرکے ایک بڑاجرم کیاہے اورآج کل تکفیری دہشت لبنانی فوج،عوام اورسرزمین کے خلاف برسرپیکارہیں۔
انہوں نے کہااس وقت لبنانی آرمی کوتکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں اغواءشدہ فوجیوں کوبغیرکسی شرط وقیودکےآزادکرانےکےلئے ہرطرح کے قربانی پیش کرنے سے پیش نہیں ہٹناچاہئیے۔
انہوں نےاس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہااس وقت تحریک مزاحمت لبنان اورخطے میں اس وقت سیاسی اورعسکری حوالے سے دہشت گردوں کے تمام دھمکیوں سے مقابلہ کررہی ہے۔
دوسری جانب انہوں نے یہ بھی کہا حزب اللہ ملک کی مفادکے خاطرہرطرح کے مذاکرات کرنے کوتیارہے،کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ ہو۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button