لبنان

دہشت گردالنصرۃ فرنٹ کے کمانڈرکی دھمکیاں،ان کی بیوی رہانہ ہونے کی صورت میں لبنانی فوج،خواتین اوربچوں کونہیں چھوڑنگا۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک}عالمی دہشت گرد تنظیم النصرۃ فرنٹ کےکمانڈر انس شرکس المعروف ابوعلی چیچنی کی طرف سے لبنانی فوج کے ہاتھوں گرفتاران کی بیوی اور2بچوں کورہانہ کیے جانے کی صورت میں لبنان میں خواتین اوربچوں کواغواء کرنے کی دھمکیاں سامنے آئی ہے۔

العالم ٹی وی رپورٹ کے انہوں نے کہا2روزقبل لبنانی فورس نے لبنان کے شہرطرابلس سے ان کی بیوی علامسقال العقیلی ام علی سمیت2بچوں کوگرفتارکیاتھا۔انہوں نے گزشتہ روزیوٹیوب پرایک دھمکی آمیزاعلان اپ لوڈ کیاہے جس میں کہا ہے،ہم لبنانی فورس کویہ کہناچاہتے ہیں کہ وہ ان کی بیوی بچوں کوجلدازجلدرہاکریں ورنہ یہ معاملہ داعش اورالنصرۃ کے اعلیٰ قیادت تک چلی جائے گی جس کی صورت میں پھرہم لبنان کی خواتین اوربچوں کونہیں بخشیں گے،انہوں نے کہاہم اس معاملے میں لبنانی فورس کے ساتھ کسی بھی قسم کے سمجھوتے کے لئے تیارنہیں ہیں۔ انہوں نے اس عمل کے تمام ذمہ داری جماعت علمائے مسلمین کے صدرشیخ سالم الرافعی پرڈالتے ہوئے اسے بھی دھمکیاں دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button