سعودی عرب

سعودی تنگ نظری!’حقوق خواتین کی ویب سائٹ بلاک‘

سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے کے لیے کام کرنے والی حقوق انسانی کی ایک تنظیم کے مطابق سعودی حکام نے ان کی ویب سائٹ کو بلاک کر دیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گلف سینٹر فار ہیومن رائٹس نے سعودی عرب میں ایک خاتون کے بارے میں پہلی بار بتایا تھا جس نے ملک میں خواتین پر ڈرائیونگ کی پابندی کی خلاف ورزی کی تھی۔
گلف سینٹر کے مطابق سعودی عرب نے منگل کو اس ویب سائٹ کو بلاک کیا ہے جبکہ سعودی عرب سے باہر اس ویب سائٹ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
اس تنظم نے منگل کو سعودی حکام کی جانب سے دو خواتین کو گرفتار کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کی تھی۔

تنظیم کے مطابق دونوں خواتین کی گرفتاری سعودی حکومت کی جانب سے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کو ہراساں کرنے کی ایک منظم مہم کا حصہ ہے۔

سعودی عرب دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پر خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ پابندی قانون کا حصہ نہیں تاہم معاشرتی اور تہذیبی طور پر سعودی عرب میں اس عمل کی اجازت نہیں ہے جس کی وجہ سے خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا نہیں کیا جاتا اور اس بنا پر انھیں ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button