دنیا

امریکہ بھر میں احتجاج اور مظاہرے

ہینڈز اپ تحریک کے تحت امریکہ کی مختلف یونیورسٹیوں اور دفاتر میں ہزاروں مظاہرین جمع ہوگئے- نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں سینکڑوں جوانوں خاص طور سے سفید فام طلبہ نے دھرنا دیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور اس کے بعد ہینڈز اپ، شوٹ نہیں کرنا اور انصاف نہیں ہوگا تو امن و سلامتی قائم نہيں ہوگی جیسے فلک شگاف نعرے لگائے۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈز موجد تھے جن پر لکھا ہوا تھا، انسانوں کی قاتل پولیس، سیاہ فام انسانوں کی جان بھی قیمتی ہوتی ہے- پیر کو میسوچوسٹ، کیلی فورنیا،ٹیکساس اور جورجیا سمیت امریکہ بھر میں احتجاج اور مظاہرے ہوئے- دوسری جانب امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ ہمیں جتنا طاقتور ہونا چاہیئے اتنا نہیں ہیں- باراک اوباما نے مذہبی رہنماؤں اور قانون نافذ کرنے والے اہکاروں سے ملاقات میں کہا کہ جیسا کہ میں نے گذشتہ ہفتے بھی کہا تھا کہ جب کبھی کوئی بھی امریکی خاندان اس بات کا احساس کرے کہ اس کے ساتھ انصاف نہیں ہوا ہے تو یہ ہم سبھی کی مشکل ہوگی- یہ مشکل چند افراد یا کسی مخصوص معاشرے کی نہیں ہے- اس کامطلب ہے کہ ہم اتنے طاقتور نہیں ہیں کہ جتنا ہمیں ہونا چاہیئے-

متعلقہ مضامین

Back to top button