پاکستان

تکفیری سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے ڈاکڑ شمیم رضا شہید

شعیت نیوز: کراچی کے علاقے کورنگی میں اب سے کچھ دیر قبل تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ایک شیعہ ڈاکڑ کو شہید کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق کورنگی نمبر 1 میں سپا صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شیعہ ڈاکڑ شمیم رضآ ولد مسلم رضا شہید کیا ہے۔ شہید کی جسد خاکی جناح اسپتال شفٹ کی گیا ہے۔

واضع رہے کہ کچھ دنوں قبل ہی کورنگی میں ایک کمپوٹر شاپ دو شیعہ بھائیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایک بھائی کامران شہید ہوگیا تھا۔ کورنگی کے علاقے میں سپاہ صحابہ جیسی تکفیری جماعت سیکڑوں شیعہ مسلمانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناچکی ہے۔ لیکن حکومت  حوالے سے مکمل خاموش ہے۔

دوسری جانب کراچی ہی کے علاقہ عائشہ منزل پر سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشتگروں نے شیعہ پولیس اہلکار کا نشانہ بنایا ہے  اس حملے میں وہ شدید زخمی ہیں اور انکو طبعی امداد دی جارہی ہے، تاہم جوابی کاروائی میں حملہ آور زخمی ہوگیا تھا جسے گرفتار کرلیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ گرفتار حملہ آور کا تعلق سپاہ صحابہ سے ہے، یہ وہی تنظیم ہے جس پر سے حال ہی میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے پابندی ہٹائی گئی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button