پاکستان

کراچی میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف وال چاکنگ

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے خلاف چاکنگ کی گئی ہے۔ کراچی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق داعش کے خلاف یہ وال چاکنگ ایسے میں کراچی شہر کی دیواروں پر نظر آرہی ہے کہ کچھ عرصے پہلے نامعلوم افراد نے کراچی کے مضافاتی علاقوں میں داعش کی حمایت میں وال چاکنگ کی تھی۔ داعش کے خلاف وال چاکنگ ان نعروں پر مشتمل ہے داعش کا جو یار ہے وہ پاکستان کا غدار ہے جبکہ ایک نعرہ داعش مردہ باد ہے۔ داعش کے حق میں ملک کے چاروں صوبوں کے مختلف علاقوں میں وال چاکنگ سامنے آئی تھی جس کے بعد سیکیورٹی اداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی، جبکہ شمال مغربی پاکستان کے مختلف حصوں میں داعش کی حمایت میں کتابچے بھی تقسیم کیے گئے تھے۔  اس سے پہلے بلوچستان کی صوبائی حکومت نے گزشتہ ماہ کے شروع میں وفاق اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک خفیہ رپورٹ ارسال کرکے دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کا اثررسوخ بڑھنے کا انتباہ دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button